اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کاش نوازشریف بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہ دیتے، اس میں تو کوئی شک نہیں کہ سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی یہ ذمہ دارانہ بات کی ہے اور نواز شریف پہ اب یہ دھبا لگا رہے گا۔ پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس بے نتیجہ رہنے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حلقہ بندیاں تنازع حکومت کی بےوقوف بنانے کی عادت کا شاخسانہ ہے اورن لیگ حکومت اب بھی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش میں ہے اور حلقہ بندیوں کے معاملے کو لیکر حکومت اپنا بوجھ دوسروں پر ڈال رہی ہے اور الزام پیپلز پارٹی پر لگا رہی ہے۔