• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب مالک کے حکم پر جھوٹ بولنے والی ماسی ہے، فواد چوہدری

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر مملکت برائےا طلاعات مریم اورنگزیب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب مالک کے حکم پر جھوٹ بولنے والی ماسی ہے ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر مجرم ہیں ، ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے چاہئے۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کی تمام جائیداد ان کےاثاثوں میں ڈکلیئرہیں،مقدمات بھی ایک 2 دن بعد ختم ہو جائیں گے، پوری قوم اس وقت سپریم کورٹ اور احتساب عدالت کے ساتھ کھڑی ہے، ہم وہ آنکھیں نکال لیں گےجو پاکستان اورسپریم کورٹ کیخلاف اُٹھیں،عمران خان کیخلاف مقدمہ ختم ہوچکا ، عملی طور پر نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔
تازہ ترین