• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال حادثے میں جاں بحق 27مسافروں کی تدفین

Chakwal Accident 27 Victims Laid To Rest

چکوال کے علاقے تلہ گنگ کے قریب گزشتہ شب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونےوالےتمام 27مسافروں کی کوہاٹ کے علاقے مندوری میں نماز جنازہ اور تدفین کی گئی۔

مسافر بس کوہاٹ سے رائیونڈ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈھوک پٹھان کے قریب پل سے نیچے گرگئی، 150 فٹ کھائی میں گرنے سے 27 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو و امدادی اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تلہ گنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال چکوال منتقل کردیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

جاں بحق ہونے والےتمام افراد کا تعلق کوہاٹ کے علاقے مندوری سے تھا جہاں تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

تازہ ترین