آپریشن ردالفساد جاری ہے، ایف سی بلوچستان اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ آپریشن نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، ژوب میں بارود سے بھری موٹر سائیکل پکڑی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پاک افغان سرحد کے قریب ژوب کے علاقے سر چائنہ میں کارروائی کی۔
خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں بارود سے بھری موٹر سائیکل پکڑی گئی، جسے نالے میں جھاڑیوں سے چھپایا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گولہ بارود سے بھری موٹر سائیکل کو بطور آئی ای ڈی استعمال کیا جانا تھا۔