وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے آج مختلف معاملات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو شرم کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالت کے ساتھ نہیں عدالت میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، منتخب حکومت کے خلاف دھرنے کی صورت میں سازش کرنے پر انہیں شرم آنی چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کو امپائر کی اُنگلی کا انتظار کرنے، چندے اور پارٹی کے فنڈ سے جوا کھیلنے اور پارلیمان پر حملہ کرنے پہ شرم آنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو افواجِ پاکستان اور عدلیہ کو متنازعہ بنانے، پاکستان کے آئینی اور قانونی اداروں سے مفروری پہ شرم آنی چائیے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ عمران خان کو عائشہ گلالئی کے سوالوں کے جواب نہ دینے، اقتدار کی حوس میں 4 سال ملک میں فساد، انتشار اور افراتفری پھیلانے، اپنی کرپشن چھپانے کے لیے خیبر پختونخواہ میں احتساب کمشن کو تالا لگانے پہ شرم آنی چاہیے۔