برطانوی ایم پی ناز شاہ داخلہ امور کی سلیکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پھٹ پڑیں، برطانوی ایم پی ناز شاہ نے سوال کیا کہ آخر برطانوی پولیس الطاف حسین کے خلاف کر کیا رہی ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کی لندن سے کی گئی نفرت انگیز تقریروں سے کراچی میں ہنگامہ ہوا جس وجہ سے کئی جانیں ضائع ہوئیں۔
ناز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران فاروق کو لندن میں قتل کیا گیا، الطاف حسین کےگھر پر چھاپے میں اسلحہ خریداری کی رسیدیں ملیں، لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف کچھ نہیں ہورہا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کریسیڈا ڈِک بولیں اگر جرم ہوا ہے ،اور ہم اسے ثابت کرسکیں تو انصاف ضرور ہوگا۔کریسیڈاڈِک کا کہنا تھا کہ پولیس کو تحقیقات کے لیے ہر طرح کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں، پاکستان سے رابطے میں ہیں، تحقیقات جاری ہیں ۔