ٹھٹھہ(نامہ نگار) سندھی ادبی سنگت ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری فقیر اکرم منگنہار، رمضان میمن، آصف قریشی و دیگر نے سندھ کی معروف ادبی شخصیت اور دانشور ابراہیم جویو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے محمد ابراہیم جویو اعلیٰ پایہ کے ادیب و دانشور تھے۔ ان کے انتقال سے سندھ کے علمی و ادبی حلقے میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پر کرنا ناممکن ہوگا، کیونکہ محمد ابراہیم جویو جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد ابراہیم جویو کی سندھی ادب کی ترقی کے حوالے سے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سندھی ادبی سنگت ان کے انتقال پر ان کے اہلخانہ کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے، محمد جویو کے انتقال پر سندھی ادبی سنگت کی جانب سے ہفت روزہ سوگ منایا جائے گا۔