• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سکولز ملتان کے درجہ چہارم کے 12 ملازمین کو سکیل 11میں ترقی دیکر جونیئر کلرک بنادیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر محکمہ تعلیم سکولز ملتان کے درجہ چہارم کے 12 ملازمین کو سکیل 11میں ترقی دیکر جونیئر کلرک بنادیا گیا،مذکورہ ترقی پانے والے ملازمین کو خالی اسامیوں پر تعینات کیا گیا ہے ،سی ای اوڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عدنان اقبال کو بطور جونیئرکلرک گورنمنٹ ہائی سکول مردان پور تعینات کیا گیا ہے ، اسی طرح محمد فرقان کو گورنمنٹ ہائی سکول 1ایم آر ، شاہد حسین شاہ اور محمد ارشد کوڈپٹی ڈی او ایلیمنٹری (مردانہ )کے آفس،محمد زوہیب کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلی والہ ، صفدر حسین کو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول قادر پورراں ، رائو شمشیر حیدرکو گورنمنٹ ہائی سکول پور ہمڑ،سرفراز احمد کو گورنمنٹ ہائی سکول ساندہ غلام حسین ، علمدار حسین کو گورنمنٹ ہائی سکول بستی سہو، زبیر علی شاہ کو گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری ظریف شہید ،فیض الاسلام کو گورنمنٹ ہائر سکول ایاز آباد مڑل اور جعفر حسین کو بطور جونیئر کلرک گورنمنٹ ہائی سکول ٹاٹے پور تعینات کیا گیا۔
تازہ ترین