ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن پنجاب چئیر کے الیکشن 2017ء میں ملتان سے پروفیشنل گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ، ملتان میں قائم پولنگ سٹیشن پر 207 ووٹ کاسٹ ہوئے ، جس میں پروفیشنل گروپ کی جانب سے صدر کے امیدوار ڈاکٹر محمود احمد نے 197، نائب صدر کے امیدوار ڈاکٹر اسد ابرار نے 199 اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار عمیر ڈار نے 194 ووٹ حاصل کئے ،صوبہ بھر سے لاہور میں نتائج موصول ہونے پر کامیاب امیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔