راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)پی سی بی نے 11تا28نو مبر تک جا ری رہنے والے ٹی ٹو ئنٹی ٹو ر نا منٹ کیلئے فوڈ سٹریٹ راولپنڈی اسٹیڈیم کو مکمل بند کرنے کی درخواست کردی ہےجبکہ میچوں کے دوران ڈبل روڈ کو بھی بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ تجاویزڈ پٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ٹی ٹو ئنٹی میچ کی تیا ر یوں کے حو الے سے جا ئز ہ اجلا س میں دی گئیں جو ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(جنرل) میا ں بہز اد عا دل کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں اے سی سٹی احمد حسن را نجھا ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی خالد جا و ید گو را ئیہ، ڈسٹر کٹ آفیسر سو ل ڈ یفنس سنجید ہ خا نم اور دیگرمتعلقہ سر کا ری محکمو ں کے سر بر اہا ن نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد اجلاس کے شرکاء نے اسٹیڈیم اور گردو نواح کا بھی دورہ کیا۔