• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ، بینظیر قتل کیس میںسعود عزیز اور خرم شہزاد کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے ملزمان سعود عزیز اور خرم شہزاد کیخلاف بینظیر بھٹو کے چیف سکیورٹی آفیسر توقیر کائرہ کی والدہ رشیدہ بی بی کی جانب سے دائر کردہ ضمانت منسوخی کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات پر سماعت کرتے ہوئے درخواست پر نمبر لگا نے کی ہدا یت کر دی ہے۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کو خود دیکھیں گے اگر اعتراضات قانونی نہ ہوئے تو معاملے کو آگے بڑھائیں گے،بادی النظر میں آپکا کیس بنتا دیکھائی نہیں دے رہا کیونکہ آپ ہائیکورٹ میں فریق نہیں تھے،جس پر لطیف کھو سہ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں بھی فریق تھے اور ڈویڑن بینچ کے سامنے بھی پیش ہوتے رہے، عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی ہے۔
تازہ ترین