سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی رہنما مریم نوازشریف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو شعر کے ذریعے جواب دیدیا۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے اجلاس سے آڈیو خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا تھا کہ ن لیگ کے بہت سے لوگ علیحدہ ہو رہے ہیں، میں بہت جلد پاکستان آئوں گا۔
جواب میں مریم نواز نے شعر کا حوالہ دیا کہ ’ یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا۔۔یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شخص نے یہی بات ایک بار پہلے بھی کہی تھی آج نشان عبرت ہے۔