• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل کپ ٹینس ٹائٹل کیلئے عقیل اور مزمل مرتضیٰ میں مقابلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سیڈ عقیل خان اور نمبر پانچ سیڈ مزمل مرتضیٰ فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں مقابلہ کریں گے۔ لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں نمبر تین سیڈ سارہ محبوب نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ سارہ منصور کو ہرا کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دلاور عباس پی ٹی ایف اسپورٹس کمپلکس اسلام اباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں عقیل خان نے شہزاد خان کو 6-2 اور 6-4 سے اور مزمل مرتضی نے محمد عابد کو 6-4، 6-7 (5) اور 6-1 سے شکست دی۔ لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارہ محبوب نے سارہ منصور کو 7-6(5)، 2-6 اور 6-4 سے جبکہ اشنا سہیل نے نور ملک کو باسانی 6-0 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ جونیئرز انڈر 18 کے سیمی فائنل میں یوسف خان نے حمزہ بن ریحان کو اور محمد شعیب نے طلحہ بن آصف کو، بوائز انڈر 14 کے سیمی فائنل میں نعلین عباس نے سمیر احمد کو اور اشین کمار نے سمی زیب کو زیر کیا۔ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں مزمل مرتضی اور مدثر مرتضی کی جوڑی نے اسد اللہ اور برکت اللہ کو، شہزاد خان اور ایم عثمان اعجاز نے حمید الحق اور یوسف خان کو ہرایا۔
تازہ ترین