• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی کی ڈائریکٹ ٹو ہوم سروسز کا اجراء جلد کیا جائے،مریم اورنگزیب

اسلام آبادسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی انتظامیہ کو ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سروسز کے اجراء کے لئے کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ناظرین کو بہترین، بلاتعطل، معیاری اور ارزاں خدمات میسر آسکیں۔ وہ جمعہ کو ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ٹیکنالوجی منظرنامے کو تبدیل کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے جس میں جدید ترین موبائل ٹیکنالوجی فور اور فائیو جی سروسز کی فراہمی بھی شامل ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ 7روز میں ڈی ٹی ایچ سروسز کے اجراء کیلئے تفصیلی تجاویز دے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ معیاری سروسز کی فراہمی کیلئے دستیاب بہترین سسٹم حاصل کیا جانا چاہیئے اور پورے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی وی کا نکتہ نظر سامنے آنے کے بعد ڈی ٹی ایچ کی بین الاقوامی معیار کی حامل بہترین سروسز کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اورسرکاری وی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ 
تازہ ترین