ملتان (سٹاف رپورٹر ) ساہیوال کے علاقہ تھانہ ہڑپہ بستی ڈھڈیاں کے علاقہ مکینوں نے نواں شہر چوک پر مغوی کی برآمدگی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر متاثرہ شہری احمد یارنے کہا ہے کہ گھریلو ناچاقی پر میرے بھائی محمد یار کے سسرال والوں نے ساڑھے چھ ماہ قبل اغوا کر لیا جس کا مقدمہ درج کرایا گیا مگر پولیس بھائی کو اب تک بازیاب نہ کرواسکی ہے اور ملزمان سے ساز باز ہو گئی ہے اور ہمیں ملزمان سے صلح پر دبائو ڈال رہی ہے لیکن صلح نہ کرنے پر ہڑپہ پولیس نے مجھے اور میرے بھانجے عثمان چاند کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ معذور ہو گیا،انہوں نے اعلیٰ حکام سے محمد یار کی فوری بازیابی اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور تشدد میں ملوث ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔