• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے نوجوان نےمنفرد سوشل سائٹ متعارف کرادی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کے نوجوان نے گستاخانہ خاکے‘نازیباموادکواپ لوڈہونےسےروکنے والی سوشل میڈیاویب سائٹ متعارف کروادی‘نیوملتان کےرہائشی نوجوان اویس شہزادنےفیس بک‘ ٹویٹر کے طرزکی نئی سوشل میڈیاسائٹ بنائی ہےجس کا مقصد سوشل میڈیا سےبہترین فیچرزپرمبنی سوشل نیٹ ورکنگ جیسی سہولیات فراہم کرناہے‘اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پرتوہین رسالت اوراسلام سے متعلق نفرت انگیزمواداپ لوڈ نہیں کیا جا سکتا‘ ملتان کےباصلاحیت نوجوان اویس شہزاد نے 2013میں برطانیہ کی ہاروڈ یونیورسٹی سےڈگری لی اورملتان میں اپناسافٹ ویئرہائوس قائم کیا‘وہ پرائیویٹ کمپنیوں کومختلف سافٹ ویئرز اور پروگرامز بنا کر دیتے ہیں‘ پسماندہ علاقے جنوبی پنجاب کے رہائشی نے دن رات اپنی لگن سے متبادل سوشل میڈیاسائٹ بنانےپرکام کیاجس کا مقصد اسلام کیخلاف نفرت سےروکنا ہے‘ اس سوشل میڈیا سائٹ فیچرزکےاعتبار سےتمام معروف سوشل ورکنگ سائٹس سے بہتر ہے‘ اس حوالے سے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے اویس شہزادنےبتایاکہ اس وقت پوری دنیا میں ایسی کوئی سوشل ویب سائٹ نہیں جوآرٹیفشل انٹیلی جنس سےنفرت انگیز‘ گستاخانہ اورنازیباموادکواپ لوڈ ہونےسےروک سکے لیکن میری سول میڈیا ویب سائٹ ایسےکسی موادکواپ لوڈ ہونے سے روکنے کے ساتھ ساتھ خودبخودرپورٹ کرتی ہے جس کے باعث دنیا کی منفرد سائٹ ہےاور یہ بہت جلد اسلامی دنیا کی معروف سائٹ بن جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والداسلامی سکالرہیں‘گھرمیں اسلامی رجحان کے باعث ان میں جستجو تھی کہ وہ کوئی ایسی سوشل نیٹ ورکنک سائٹ متعارف کروائیں۔آئندہ وہ اس سے بھی بہتر سافٹ ویئرترتیب دینگےاوردنیامیں پاکستان کانام روشن کرینگے۔
تازہ ترین