راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب نےضلع راولپنڈی میں پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائیٹوں میں ہونے والی ٹرانزیکشنز پر سٹیمپ ڈیوٹی وصول نہ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔چیف انسپکٹر آف سٹیمپ ڈیوٹی بورڈ آف ریونیو نے انسپکٹر سٹیمپ راولپنڈی سرکل کو بھجوائے گے نوٹس میں کہا ہے کہ فوری طور پر چھ نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کا آڈٹ کرکے رپوٹ دی جائے۔جن میں ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی،یونیورسٹی ٹائون،قرطبہ سٹی،لائرز ٹائون اور نیو سٹی ٹیکسلا شامل ہیں۔