• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم روڈ، گرین بیلٹس اور ڈیوائیڈر سے نکالی جانیوالی مٹی آلودگی کا باعث بننے لگی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چکلالہ کینٹ بورڈ کی طرف سے سواں پل کی طرف سے جہلم روڈ پر اپنے انٹری پوائنٹ پرگرین بیلٹس و ڈیوائیڈرپر پودے لگانے کیلئے نکالی جانے والی مٹی روڈز کے دونوں اطراف ہی چھوڑ دی گئی ہے جس سے خشک موسم کے باعث گاڑیوں کے گزرنے سے دن بھر مٹی دھول بن کر اڑتی رہتی ہے اور وہ آلودگی کا باعث بن رہی ہے ، شہریوں نے کینٹ بورڈ انتظامیہ سے کہا ہے کہ اس مٹی کو اٹھانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں پہلے ہی اسموگ کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں روڈ پر پچھلے ڈیڑھ دو ہفتوں سے خشک مٹی ادھر ہی چھوڑ کر آلودگی میں اضافے کا باعث بنا جا رہا ہے ، شہریوں نے گرین بیلٹس اور ڈیوائیڈار میں پودے لگانے کی منصوبہ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے مگر ساتھ ہی آلودگی کا باعث بننے والی اس مٹی کو اٹھانے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔
تازہ ترین