• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ترقی یافتہ ملکوں میں بھاری بھرکم افراد کا ملک قرار

Uk Is The Country Of High Weighted People

برطانیہ مغربی یورپ میں سب سے زیادہ وزن رکھنے والے لوگوں کا ملک ہے۔ یہ انکشاف آرگنائزیشن فار اکنامک کوپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ نے کیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ میں موٹاپے کی شرح دوسرے کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے زائد ہے۔

آرگنائزیشن فار اکنامک کوپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق پچھلے دو عشروں کے دوران برطانیہ میں موٹاپے کی شرح دگنی ہوئی ہے، یہاں 63فیصد بالغ افراد کا وزن زیادہ ہے۔ برطانیہ میں کم عمر افراد کی شراب نوشی کی شرح بھی دوسرے ملک سے زائد اور قابل تشویش ہے۔

او ای سی ڈی ہیلتھ ایٹ اے گلانس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر برطانوی باشندوں کی مجموعی صحت اور متوقع زندگی کی شرح اوسط درجے کی ہے جس کا سبب اسموکنگ میں کمی اور بالغ افراد کی شراب نوشی میں کمی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹاپے کا مطلب یہ ہے کہ ذیابیطس اور امراض قلب جیسی بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہے۔ او ای سی ڈی نے ہاسپٹل کے آئوٹ لسٹس سے سپر سائز چاکلیٹ بارز پر پابندی اور شگر ٹیکس جیسے حکومت کے زیر التوا اقدامات کو تسلیم کیا ہے۔ تاہم کہا ہے کہ مزید اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

آسٹریلیا اور کینیڈا جیسے او ای سی ڈی قوموں میں حالیہ برسوں میں موٹاپے کی سطح کم کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔ تاہم4فیصد شرح کے ساتھ جاپان سب سے آگے ہے۔ بہرحال برطانیہ بچوں میں موٹاپے کے خاتمے کے لیے بہتر کوششیں کررہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ24فیصد کی شرح کے ساتھ مستحکم ہے۔ اگرچہ کوکنگ کی شرح کم ہے۔ کم عمر افراد میں شراب نوشی کی خطرناک شرح ایک مسئلہ ہے۔ او ای سی ڈی نے پتہ لگایا ہے کہ15سالہ عمر کے ساڑھے30 فیصد افراد نے اپنی زندگی میں کم از کم دوبار شراب پینے کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کے لیے علاج تک اچھی رسائی مستحکم اور کچھ قسم کے سرطانوں کے علاج کے لیے نتائج بہتر ہیں اور پہلی مرتبہ بریسٹ اور ریکٹل کینسر میں بچ جانے والوں کی شرح اوسط سے بڑھ رہی ہے۔ بہرحال کولون کینسر میں بچ جانے والوں کی شرح اب بھی اوسط سے کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کو ڈسچارج کرنے میں تاخیر کی صورتحال بگڑ رہی ہے۔ 2013ء سے انگلینڈ میں ایسے مریضوں کے ہسپتال میں ڈسچارج کیے جانے کے بعد رکنے میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین