• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں دنیا کی بلند ترین ونڈ ٹربائن تیار

جرمنی میں دنیا کی بلند ترین ہوائی (وِنڈ) ٹربائن کا افتتاح کردیا گیا ہے جسے جرمنی کی کمپنی میکس بویگل نے تیار کیا ہے۔

تین بلیڈوں والی اس ٹربائن کی زمین سے بلندی 178 میٹر (584 فٹ) ہے لیکن اگر فرش سے پنکھڑی کے کنارے تک کو ناپا جائے تو یہ بلندی 264 میٹر تک ہے جو 866 فٹ کے لگ بھگ ہے۔

یہ ٹربائن گیلڈروف کے علاقے میں لگائی گئی ہیں۔ابتدائی منصوبے کے تحت ایسی چار ونڈ ٹربائن کا ایک فارم قائم کیا جارہا ہے، تمام ٹربائن میں 3.4 میگا واٹ جی ای جنریٹر لگائے گئے ہیں۔

اس ٹربائن کی خاص بات اس میں واٹر بیٹری ہے جو پنکھڑیوں کو اس وقت زیرِ گردش رکھتی ہیں جب پنکھڑیوں کا گھماؤ سست ہوجاتا ہے یا وہ مکمل طور پر تھم جاتی ہیں,اکثر تیز ہواؤں کی وجہ سے ٹربائن کو روکنا بھی پڑجاتا ہے۔

تازہ ترین