لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) ذیابیطس کے حوالے سے انسداد ذیابیطس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سول اسپتال سے چانڈکا میڈیکل کالج تک ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ماہر ذیابیطس پروفیسر عزیز جلبانی اور ڈاکٹر جہانگیر اعوان کر رہے تھے۔ واک کا اختتام چانڈکا میڈیکل کالج پہنچ کر ہوا جہاں چانڈکا میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر غلام اصغر چنہ نے کی۔