ملتان ( سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان آفس میں پنجاب جرنلسٹس ہا ئو سنگ فائونڈیشن کے سب آفس نے کام شروع کردیا ہے،اس سلسلے میں صدر پریس کلب شکیل انجم اور جنرل سیکرٹری مرزاندیم نے ڈائریکٹر تعلقا ت عامہ ملتان چوہدری طاہر محمود سے ملاقات کی، اس حوالے سے طے پایا گیا ہے کہ الاٹیز کا ریکارڈ جلد از جلد لاہور سے منگوالیا جائے گا اور ملتان کے صحافیوں کو پنجاب جرنلسٹس ہا ئو سنگ فائونڈیشن سب آفس ملتان میں پلاٹوں کی ٹرانسفر، قبضہ کے حصول اور دیگر معاملات کے حوالے سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان چوہدری طاہر محمود نے کہا کہ سب آفس کے حوالے سے بہت جلد ایس او پی پریس کلب کی مشاورت سے طے کئے جائیں گے، صدر پریس کلب اور جنرل سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ سب آفس کے قیام سے صحافیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔