بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے بلیدہ سے 15افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔
لیویزذرائع کے مطابق لاشیں تربت کےعلاقےبلیدہ کےقریب سے ملیں،تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاشیں تربت اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جن کی شناخت کاعمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق قتل کیے جانے والے افراد کےقتل کی وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات کاعمل جاری ہے۔تاہم مرنےوالے افرادغیرمقامی دکھائی دےرہےہیں۔
اس واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔