• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سے لندن کا سفر صرف تین گھنٹے میں طے ہو سکے گا

دبئی میں سالانہ ایئر شوروز و شور سے جاری ہے جس میں ایک طرف جہاں جدید طیاروں کو لوگ داد دئیے بغیر نہیں رہ پا رہے وہیں ایک ایسا جدید ترین سپر سونک جہاز نمائش کے لئے پیش کیا گیا جس کی بدولت دبئی سے لندن کا سفر محض چارگھنٹے میں طے ہو سکے گا۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران فضائی کمپنی بومکے بانی نے بتایا کہ ان کی کمپنی گزشتہ کئی برسوں سےدی بوم سپرسونک طیارے کی تیاری پر کام کررہی ہے جس میں مسافروں کو دبئی سے لندن صرف چار گھنٹوں اور نیو یارک سے لندن صرف تین گھنٹوں میں پہنچانے کی صلاحیت ہوگی۔

سپر سونک طیارہ عام ہوائی جہازوں سے 2.6 گنا زیادہ تیز ہوگا اور اس کی آواز عام طیاروں جتنی ہی ہوگی جس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوسکے گا کہ ان کے اوپر سے عام ہوائی جہاز گزرا ہے یا کوئی سپرسونک طیارہ۔

اس طیارے میں ایک وقت میں 55 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت ہوگی جبکہ اس کی ہر نشست کے ٹکٹ کی قیمت عام طیاروں کے بزنس کلاس ٹکٹ کے برابر ہوگی۔

سپر سونک طیارے کا پائلٹ ٹیسٹ آئندہ برس شروع کردیا جائے گا جبکہ اس کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز 2020 کے وسط تک ہوجائے گا۔

پانچ روزتک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی نمائش میں اعلیٰ سطحی فوجی وفود سمیت ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے جوجدید اسلحے اور آلات کا جائزہ لیں گے ۔

تازہ ترین