بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں فائرنگ سے جاں بحق15میں سے گیارہ افراد کی شناخت ہوگئی تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے بتایا جاتا ہے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے،جبکہ چارلاشوں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے۔
تمام افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا مرنے والوں کا تعلق پنجاب کے علاقوں منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ سے ہے۔
مرنے والوں کی شناخت محمد حسین، ذوالفقار، خرم شہزاد، غلام ربانی، ظفر زاہد، اظہر وقاص، سیف اللہ، محمد الیاس، عبدالغفور، طیب اور احسن رضا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دیگر چار افراد کی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، انتظامیہ ان افراد کے قتل کی وجہ جاننے اور مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
لیویزذرائع کے مطابق لاشیں تربت کے علاقےبلیدہ کےقریب سے ملنے والی تمام افراد لاشوں کو تربت اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد سے علاقے میں شدید خوف وہراس کی فضا ہے۔