اسلام آباد(خصوصی رپورٹ،اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتساب عدالت جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ پر ٹرائل کر رہی ہے۔انصاف ہوتا نظر نہ آئے تو سوال اٹھیں گے،دوسال بعد پیش ہونیوالے اشتہاری کا فیصلہ محفوظ کرلیا جاتا ہے،قانون کے دو معیار نہیں ہوسکتے، جب انصاف ہوتا ہوا نظر نہ آئے تو سوال تو اٹھتے ہیں، ایک منتخب وزیراعظم کو اقامے کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا ۔
ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے نہ ہی کرپشن کاکوئی ثبوت ملا بلکہ الزام اور ثبوت ڈھونڈے جا رہے ہیں ، جے آئی ٹی کی رپورٹ ابھی تک عبوری ہے جس کا والیم 10 ابھی بن رہا ہے اور باہمی قانونی معاونت ابھی تک نامکمل ہے، 6 ماہ میں 4 ریفرنسزکا مطلب ہے ڈیرھ ماہ میں ہر ریفرنس کا جواب دینا ہے تو اس سارے کیس میں اتنی عجلت کیوں ہے؟ ایک منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا ہے کیونکہ انہیں گھر بھیجنا تھا۔