اسلام آباد(ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم نواز شریف 20 نومبر کو لندن روانہ ہوں گے، مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ 20 نومبر کو لندن روانہ ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔
اس سے قبل احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک ہفتے کیلئے لندن جانے کی اجازت دے دی، جبکہ مریم نواز کو ایک ماہ کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا۔