• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ختم نبوت‘‘ نوازشریف کی ایماء پر حکومت منافقت کر رہی ہے،چوہدری شجاعت

لاہور(نمائندہ خصو صی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مبارک موسوی، محسن شہریار، میجر (ر) فخر، شکیل عباس جبکہ شبیر حسین شاہ اور شیخ عمر حیات بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکمرانوں نے عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالتﷺ کے قوانین میں ردوبدل کر کے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ختم نبوت پر ایمان رکھنے والوں نے حکمرانوں کے یہ عزائم خاک میں ملا دئیے، ان کی امیدوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح فیصلے نے بھی پانی پھیر دیا ہے مگر افسوس کہ حکومت اب بھی منافقت سے کام لے رہی ہے اور یہ سب میاں نوازشریف کے ایما پر کیا جا رہا ہے، کمیٹیاں بنا کر معاملے کو سردخانے میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ہم عدلیہ اور درخواست دائر کرنے والے مولانا اللہ وسایا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، حلف نامہ ختم نبوت کی ذیلی شقوں کا تاحال بحال نہ ہونا حکومت کی انتہائی منافقت کا ثبوت ہے۔
تازہ ترین