• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کا اگلا مرحلہ ،صنعتی منصوبوں کی منظوری دی جائیگی،احسن اقبال

اسلام آباد (نما ئندہ جنگ ) سی پیک کے ساتویں جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ( جے سی سی ) اجلاس کے ایجنڈے اور صوبوں کے مجوزہ منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ و منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں خیبر پختونخوا کے گورنر ظفر اقبال جھگڑا، وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدراورسندھ،پنجاب ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے سینئر نمائندے شریک ہوئے ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نےکہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ ،صنعتی منصوبوں کی منظوری دی جائیگی، انڈسٹریل زونز،شاہرائوں اورگوادر کے منصوبے شامل ہیں، سی پیک کی ساتویں جے سی سی کا اجلاس 20اور 21نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چین کی نمائندگی این ڈی آر سی کے نائب چیئرمین اور پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیدران شرکت کریںگے ،احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعتی شعبے کے منصوبوں پر مبنی ہوگا،پری جے سی سی جائزہ اجلاس میں چاروں صوبوں نے اتفاق کیاہے ، سی پیک سے پسماندہ علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے کے ساتھ منسلک کر دیاجائےگا،سی پیک کے ساتویں جے سی سی اجلاس میں انڈسٹریل زونز ،شاہرائوں، ریلوےکی اپ گریڈیشن اور گوادرکے منصوبے منظور کیے جائیں گے اور صوبائی دارالحکومتوں میں ماس ٹرانزٹ کے منصوبے بھی تعمیر کیے جائیں گے ، خیبر پختونخوا میں مغربی روٹ کے علاوہ بھی دیگر شاہرائوں کے منصوبے ، انڈسٹریل زون اور ریلوے کے منصوبے بھی تعمیر ہونگے۔
تازہ ترین