ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کے چیئر مینوں پر مشتمل ملتان ڈویلپمنٹ گروپ اور چوہدری وحید ارائیں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ، لائن سپر نٹنڈنٹ طارق حمید کومعطل کر دیا گیا ، باقی معاملات آج کے میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کے بعد طے کئے جائیں گے،گذشتہ روز چوہدری وحید ارائیں کی رہائشگاہ پر ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئر مینوں رسالت خان شیروانی،جلیل خان بابر ، اختر عالم قریشی کے درمیان مذاکرات ہوئے، صلح کی5شرائط رکھی تھیں کہ گزشتہ اجلاس میں ایوان میں قرارداد پیش کی گئی تھی کہ لائن سپر نٹنڈنٹ طارق حمید کونوکری سے فارغ کیا جائے،تمام چیئرمینوں کو ترقیاتی فنڈز اور عملہ صفائی برابر دیا جائے، تمام کمیٹیاں توڑ کر نئی بنائی جائیں اور میونسپل کارپوریشن میں تمام چیئرمینوں کا احترام کیا جائے، وحید ارائیں نے ایک شرط مانتے ہوئے لائٹ سپر نٹنڈنٹ طارق حمید کومعطل کر دیا اور کہا کہ باقی معاملات آج کارپوریشن کے اجلاس کے بعد طے کیئائیں گے۔