ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان رئیس احمد نے پرنسپل گورنمنٹ ملت ہائی سکول نیو ملتان منصور احمد خان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے، پرنسپل پر مبینہ طور پربے ضابطگیوں کے الزامات ہیں، تحقیقات کے لئے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ملتان کے پرنسپل محمد رمضان انجم اور اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ ملتان کے پرنسپل محمد ہارون خالد کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔