• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،بینظیر قتل کیس میںسعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ میں بینظیر بھٹو قتل کیس کے ملزمان سابق سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد کو ٹرائل کورٹ سے ملنے والی سزا کی معطلی اور ضمانت کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی آج سماعت ہوگی ، جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا، یادرہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے ساتھ شہید ہونے والے پی پی پی کے ایک کارکن کی والدہ ، رشیدہ بی بی نے انسداد دگشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزمان سعود عزیز اورخرم شہزاد کو ملنے والوں سزائوں کی معطلی اور ضمانت کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کو رٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔
تازہ ترین