ایف آئی اے گوجرانوالہ نے سانحہ تربت میں ملوث ہونے کے شبے میں 3انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کارروائی منڈی بہاوالدین اور گجرات میں کی گئی جہاں سےیہ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بشیر، عدیل اور وحید پٹھان انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں جبکہ وحید پٹھان اور اس کا والد طاہر پٹھان عرصہ دراز سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ طاہر پٹھان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ان ملزمان کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن متاثرہ خاندان ملزمان سے سمجھوتہ کرلیتے ہیں، جس کے باعث ملزمان عدالت سے رہا ہوجاتے ہیں۔