پراگ ( جنگ نیوز) جمہوریہ چیک کی پولیس نے ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹووا پر چھری سے ہونےو الے حملے کے کیس میں تحقیقات مکمل کر لی ہیں ۔ پیٹرا کیوٹیوا پر گزشتہ برس ان کے گھر میں گھس کر چھریوں سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کیوٹیوا کو پانچ ماہ کیلئے ٹینس کورٹ سے دور ہونا پڑا تھا ۔ پولیس کو تحقیقات کے دوران لوگوں سے متعدد اشارے ملے مگر پھر بھی پولیس اصل حملہ آور تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ حقائق کوتلاش کرنا جو کسی مخصوص شخص کی طرف اشارہ کرے ممکن نہیں تھا ۔ حملے کے وقت وہ عالمی رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر تھیں ۔ ٹینس کورٹ میں ان کی واپسی رواں برس مئی میں ہوئی ۔ کویٹووا نے جون میں برمنگھم میں ہونیوالے ایگون کلاسک کا ٹائٹل بھی جیتا تھا ۔