• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے پر طاقت کا استعمال کرکے ایک اور سانحہ ماڈل ٹائون نہیں چاہتے، احسن اقبال

لاہور (خبرایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ دھرنے پر طاقت استعمال کرکے ایک اور سانحہ ماڈل ٹائون نہیں چاہتے، قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کئے بغیر عام الیکشن کا انعقاد نا ممکن ہے اور یہ سارا عمل مئی سے پہلے مکمل نہیں ہو سکتا، پاکستان اب 1999 سے آگے نکل گیا، آئین کی حکمرانی اور جمہوریت پر قوم کا اتفاق ہے، جو فارمولے 80 اور90 میں چلے آج نہیں چلیں گے، اب ایک ہی فارمولا ہے وہ کارکردگی اور عوام کی تائید ہے، میں اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دونوں نواز شریف کی ٹیم کا حصہ ہیں اور و ہی ہمارے لیڈر ہیں، نواز شریف کی صورت میں کئی عشروں بعد لیڈر ملا ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، تحقیقات مکمل ہونے سے قبل اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
تازہ ترین