ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکور ٹ ملتان بنچ نےسپریم کورٹ کےاحکامات پر عمل درآمدنہ ہونےکے خلاف درخواست پرصوبائی سیکرٹری پی اینڈڈی محمدجہانزیب کو 21 نومبر کو عدالت طلب کرلیا۔فاضل عدالت میں ڈی جی خان کےفاروق دلشادنےدرخواست دائر کی کہ حکومت کیجانب سےڈی جی خان میں سیمنٹ فیکٹری کےقیام کیلئےان سےاراضی لی گئی لیکن آج تک اسکامعاوضہ ادانہیں کیاگیاجس پرمختلف عدالتوں سےرجوع کیا،بعدازاں سپریم کورٹ میں دائردرخواست پر معاوضہ دینےکیلئے کارروائی مکمل کرنے کے احکامات دئیے گئے لیکن اس پرکارروائی مکمل نہیں کی گئی ہےاس لئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔