• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)چھ ماہ ہونے کو ہیں پنجاب حکومت کو راولپنڈی کیلئے کمشنر کا کوئی موزوں امیدوار نہیں مل رہا ۔کمشنر کی تبدیلی کے موقع پر عارضی طور پر چارج ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دیا گیا تھا۔جس کے باعث ڈپٹی کمشنرراولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن دونوں عہدوں کا کام متاثر ہورہا ہے۔سرکاری حلقوں میں کمشنر راولپنڈی کی تعیناتی نہ ہونے سے چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔جبکہ عوام الگ پریشان ہیں،جو کام کرانے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی کے دفاتر کے درمیان چکر لگاتے رہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی سیاسی مشکلات اور پنجاب کی بیورکریسی میں گروپنگ کے باعث کمشنر راولپنڈی کے نام پر اتفاق نہیں ہوپا رہا ۔چھ ماہ کے دوران کئی سینئر افسران کے نام سامنے آئے ہیں یا جن کے انٹرویو لئے جاچکے ہیں۔لیکن حکومت کوئی نام فائنل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپا رہی ۔رہی سہی کسر راولپنڈی کے ایک اہم سیاستدان کی مرضی نے پوری کررکھی ہےجن کی طرف سے کسی نام پر کوئی گرین سگنل نہیں ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے کمشنر راولپنڈی کیلئے آئندہ ہفتے دوبارہ نام پیش کئے جائیں گے۔
تازہ ترین