• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Soon Dubai To Have 3d Pedestrian Bridges Bus Stops

سیاحوں سے بھرے شاپنگ مالزسے لے کر کھیلوں کے انٹرنیشنل میلوں تک دبئی کی رونقوں میں دن بدن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے اوراب دبئی کے پل،بس اسٹاپ اورسمندرمیں قائم ٹرانسپورٹ اسٹیشن تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے بنیں گے ۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) دبئی نے ایک بیان میں کہا کہ پیدل چلنے والوں کے لئے تعمیر ہونے والے پل، بس اسٹاپس اور سمندر میں واقع ٹرانسپورٹ اسٹیشن اب جدید ترین تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بنائے جائیں گے۔

آرٹی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تھری ڈی بس اسٹاپ،ٹرانسپورٹ اسٹیشن اورپل شہر کو ’اسمارٹ سٹی‘ بنانے کی طرف ایک اور قدم ہے۔ اس سلسلے میں حکومت اور جرمن کمپنی کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے۔

تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے بننے والے پل اور دیگر تعمیرات کا ڈیزائن بہتر اور جدید ہوگا۔ ٹوٹ پھوٹ بھی جلدی نہیں ہوگی اورتعمیرات کے لئے استعمال ہونے والے حصوں کی دستیابی آسان ہوگی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے بھی طیارے کے کیبنزتھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین