راولپنڈی اورا سلام آباد کو ملانے والے فیض آباد پر دھرنا دینے والوں کووفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے رات 10 بجے تک دھرنا ختم کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی، جو ختم ہوچکی ہے۔
انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، ہائیکورٹ نے کل صبح تک ہر صورت دھرنا ختم کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں دھرنا ختم کرانے کے لیے انتظامیہ نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں، جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد اور آئی ایٹ کے مکینوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے اور لوگوں کو کل دکانیں نہ کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دھرنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انتظامیہ نے ہائیکورٹ کے حکم کی تعمیل کے لئے راولپنڈی اور گردونواح کی پولیس کو بھی بلالیا ہے۔
آپریشن کے لیے پولیس کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کے دستوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔