برمنگھم (نمائندہ جنگ) کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) یوتھ برطانیہ راجہ امجد خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں حوا کی بیٹی کے ساتھ ہونے والی درندگی قابل مذمت ہے۔ طاقت اور سیاسی اختیارات کے نشے میں غریبوں کی عزتوں کو نیلام کرنا باعث شرم ہے۔ مائیں اس سفاکیت کا نوٹس لیں عورت کا تقدس اور اس کی عزت کی پاسبانی ہم پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے شرمناک واقعات ملکی بدنامی ہے یتیم، بے سہارا بچی کا ساتھ دے کر اس کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز اٹھانا ہم پر فرض ہے۔