کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈ ریشن کی جنر ل کونسل کا اجلاس قائم مقام صدر بریگیڈیئر محمدافتخار منصورکی صدارت میں لاہور میں منعقد ہوا ۔ کراچی کی نمائندگی صدر غلام محمد خان اور سندھ کی خرم رفیع اور یعقوب قادری نے کی۔ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بعض افراد رقم کے عوض غیر قانونی باسکٹ بال ٹیمیں کو بیرون ملک لے جاکر کھلاڑیوں غائب کرادیتے ہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پاکستان نیوی کو مزید 2 سال کھیلنے کے حقوق دے دئے گئے، جبکہ نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک گرلز اور 4بوائز کھلاڑیوں پر نقد جرمانہ کی سزا کا فیصلہ کیا گیا۔