• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحقیقات ،نیب لاہور نے دائرہ بڑھا دیا

Todays Print

لاہور (نیوز رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ق) کے رہنمائوں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی ٰ کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے ۔گزشتہ روز نیب حکام کی طرف سے لاہور ،گجرات ،شیخوپورہ کےڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرزاور تمام متعلقہ اداروں کےسربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23نومبر کو چوہدری برادران کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے حوالے سے تمام ریکارڈ لے کر نیب آفس لاہور پہنچیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان حکام سے پوچھا گیا ہے کہ 1985ء میں چودھری برادران کے نام کیا جائیداد تھی، اس میں کتنا اضافہ ہوا یا اس دوران کونسی جائیداد فروخت کی اگر فروخت کی تو اس سے کتنی آمدنی ہوئی اور اگر نئی جائیداد خریدی گئی تو وہ کونسی ہےاور کتنے میں خریدی گئی۔

تازہ ترین