باکسر عامر خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔ عامر خان کہتے ہیں کہ انہوں نے فریال سے علیحدہ ہوکر غلطی کی اور اب اسے سدھارنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی سوشل میڈیا پر ڈالنا صحیح نہیں تھا، انہوں نے وہ کچھ تصور کیا جو صحیح نہیں تھا ۔
باکسر عامر خان نے پہلی بار اپنی غلطیوں کا کھل کر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فریال سے علیحدگی غلطی تھی ، اگر اس پوری صورتحال کو دیکھا جائے تو یہ بالکل احمقانہ بات تھی۔ جو کیا غلط تھا، ٹیکسٹ میسجز سے شروع ہونے والی بات کا انداز ہی غلط تھا ۔
عامر خان نے یہ بھی کہا کہ وہ زندگی کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔