• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل: کومیلا نے رنگپور کو، ڈھاکا نے راجشاہی کو شکست دیدی

Comila Beats Rangapur As Dynamites Beats Kings At Bpl Today

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز نے رنگپور رائیڈرز کو 14 اور ڈھاکا ڈائنامائٹس نے راجشاہی کنگز کو 68رنز سے مات دے دی ہے۔

ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آج کے دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 153رنز اسکور کیے، ٹیم کی جانب سے امر القیس نے 47 اور مارلن سیموئلز نے 41رنز کی اننگز کھیلی تاہم رنگپور رائیڈرز کے بولرز کی جانب سے کپتان مشرافے مورتضی اور تھیسارا پریرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں برینڈن میک کیولم اور کرس گیل کی اوپننگ جوڑی توقعات پر پورا نہ اُترسکی اور ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 139رنز اسکور کرسکی،روی بوپارہ 48رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تاہم کومیلا وکٹورینز کے بولرز میں سے مہدی حسن اور راشد خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

اس سے قبل کھیلے گئےآج کے پہلے میچ میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے راج شاہی کنگز کو 68رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔

ڈائنامائٹس نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپنر ایون لوئیس کےجارحانہ 64 رنزاور پولارڈکے 25 گیندوں پر52رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت ٹیم نے 7 وکٹ پر 201رنز اسکور کیے۔

ڈھاکا ڈائنا مائٹس کے 202رنز کے ہدف کے جواب میں راجشاہی کے بیٹسمین شاہد آفریدی کی گیندوں کے سامنے نہ ٹھہر سکے،انہوں نے 26 رنز کے عوض 4 شکار کیے اور ٹیم کی 68رنز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس طرح راجشاہی کنگز کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 133رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی ، ٹیم کی جانب سے ذاکر حسن 36رنز کے ساتھ نمایں رہے ۔

تازہ ترین