آل پاکستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل عُشنا سہیل نے جیت لیا، مینز ڈبلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے فائنل اپنے نام کیا۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
لاہور میں چیمپئن شپ کے اختتامی روز مختلف ایونٹس کے فائنلز ہوئے جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ تھے۔
ٹورنامنٹ میں لیڈیز سنگل میں عشنا سہیل جبکہ مینز ڈبلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ کھیلوں کی سہولت ملنا کسی نعمت سے کم نہیںاور صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔