• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ گلالئی کی عمران خان ،جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو عدالت میں طلب کرنے کی درخواست

لاہور ( آن لائن )ایڈیشنل سیشن عدالت میں عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر عائشہ گلالئی نے عمران خان، پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کو عدالت میں طلب کرنے کی درخواست جمع کروا دی ۔ تحریک انصاف کے رہنماء جاوید بدر نے عائشہ گلائی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے الزامات کے ثبوت پیش نہیں کئے لہٰذا عدالت عائشہ گلالئی کو اپنے الزامات پر معافی مانگنے اور 30 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے، ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت شروع کی تو عائشہ گلائی کے وکیل نے درخواست جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان، پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کو طلب کرکے دعوی کی وضاحت طلب کی جائے۔جس پر عدالت نے عائشہ گلالئی کی درخواست پر عمران خان پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کے وکلاء سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت مزید دسمبر کے پہلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔
تازہ ترین