اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے تربت میں دوسری بار پانچ افراد کی لاشیں ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے 15افراد کو اسی طرح بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہوگیا ہے کہ ان واقعات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔ سابق صدرآصف علی زرداری نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ان کے دکھ درد کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ انہوں نے مقتولین کی مغفرت کی بھی دعا کی۔