امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ سے ووٹ ملنے کے باوجود حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے ہمیشہ یہاں کے لوگوں سے بے وفائی کی ۔
ککری گرائونڈ لیاری میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے خطاب میں سراج الحق نے راجا ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ۔
اجتماع عام سے امیر جماعت اسلامی سندھ معراج الہدیٰ صدیقی ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمٰن و دیگر نے خطابات کئے ۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کسی جغرافیہ کا نہیں نظریے کا نام ہے ،اسے زیادہ خطرہ آستین کے سانپوں سے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کو تباہ کردیا،ہم اس ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتےہیں ،جہاں ہر ایک کو حقوق حاصل ہوںگے،معاشی دہشت گرد ہو یا مسلح دہشت گردی سب کا مقابلہ کرنا ہے۔
اس موقع پر سراج الحق کا کہناتھاکہ اندرون سندھ کا ماحول افریقہ سے بھی بد تر ہے،وہاں کے شہری اسکول پانی بجلی سے محروم ہیں، وڈیرے کے حکم کے بغیر ایف آئی آر بھی درج نہیں ہو سکتی ۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسلام نے معاشی ایجنڈا دیا ہے، جس میں زکواۃ کا نظام ہے، اس وقت ہر آدمی 47 اقسام کے ٹیکسز ادا کرتا ہے۔
سراج الحق نے اندرون سندھ کےماحول ک وافریقہ سے بدتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں اسکول ہیں ، پانی اور نہ ہی بجلی ، ودیرے کے حکم کے بغیرایف آئی آر بھی درج نہیں ہوسکتی ۔
عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا لیکن پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بے وفائی کی، اپنے بینک اکاونٹ، بنگلوں شوگر ملوں میں اضافہ کیا ہے۔