مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف اتوار کومکمل ہڑتال کی گئی، دکانیں، کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا۔
کشمیر میڈیا کےمطابق حریت قیادت کی اپیل پر اتوار کو مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی، تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بندجبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔
اس موقع پر بھارتی فوج کے سرچ آپریشنز کے خلاف بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہرے بھی کیے گئے، بھارتی فوج نے گذشتہ روز ضلع باندی پورہ میں چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔