کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان میں ہفتے میں لاشیں ملنے کا تیسرا واقع سامنے آگیا ،ژوب روڈ پر واقعہ ہوٹل سے 2افراد کی لاشیں برآمد۔ نامعلوم افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی تربت سے 5لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ان افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے گجرات سے تھا اور یہ افراد بلوچستان کے ذریعے روزگار کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے کی کوشش کررہے تھے۔اس سے پہلے تربت ہی سے 15افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں اور ان تمام افراد کا تعلق بھی پنجاب سے تھا۔